’کام ہی کام، عورتیں گمنام‘ آن لائن تصاویر پر مبنی نمائش میں آپ کا خیر مقدم ہے

PHOTO • P. Sainath
PHOTO • P. Sainath
PHOTO • P. Sainath

اس وژوئل سفر کے دوران قارئین اور ناظرین پوری نمائش دیکھ پائیں گے، جس میں ملک کی دیہی خواتین کے ذریعے کیے جانے والے مختلف قسم کے کاموں کی اصلی تصویریں دکھائی گئی ہیں۔ یہ تمام تصویریں پی سائی ناتھ نے ۱۹۹۳ سے ۲۰۰۲ کے درمیان، ہندوستان کی ۱۰ ریاستوں میں گھوم گھوم کر کھینچی تھیں۔ یہ تصویریں اقتصادی اصلاح کی پہلی دہائی سے لے کر قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم کے شروع ہونے سے دو سال پہلے تک کی ہیں۔

اس نمائش میں شامل تصویروں کے چار مجموعہ کو سال ۲۰۰۲ سے اب تک صرف ہندوستان میں ہی ۷ لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ان تصویروں کو بسوں اور ریلوے اسٹیشنوں، کارخانے کے دروازوں، زرعی اور دیگر مزدوروں کی بڑی ریلیوں، اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں دکھایا جا چکا ہے۔ اب انہیں پہلی بار اس ویب سائٹ پر آن لائن پیش کیا جا رہا ہے۔

’کام ہی کام، عورتیں گمنام‘ شاید اس قسم کی پہلی، مکمل طور پر ڈیجیٹائزڈ اور کیوریٹ کی گئی آن لائن تصاویر پر مبنی نمائش ہے، جسے طبعی نمائشوں (جس میں کچھ عبارتیں بھی شامل ہوتی ہیں اور بڑی تصویریں بھی) کے علاوہ تخلیقیت کے ساتھ آن لائن بھی پیش کیا گیا ہے۔ ہر پینل میں اوسطاً ۲ سے ۳ منٹ کی ویڈیو بھی شامل کی گئی ہے۔ آخری پینل، جہاں پر نمائش ختم ہوتی ہے، اس میں ۷ منٹ کی ویڈیو شامل ہے۔

اس نمائش میں آپ، یعنی قارئین اور ناظرین، ویڈیو دیکھ سکتے ہیں اور فوٹوگرافر کا تبصرہ ساتھ ساتھ سن سکتے ہیں، تصویر کے ساتھ لکھی عبارت پڑھ سکتے ہیں، اور ہر ایک اسٹل فوٹو کو بہتر ریزولیونش میں دیکھ سکتے ہیں۔

آپ یہ کام، ویڈیو دیکھنے کے بعد پیج کو نیچے کی جانب اسکرول کرتے ہوئے کر سکتے ہیں۔ ہر پیج پر ویڈیو کے نیچے، آپ کو اُس خاص پینل کی اصل عبارت اور ساکت تصویریں ملیں گی۔

اگر آپ چاہیں، تو نیچے دیے گئے ہر لنک پر کلک کر کے ایک بار میں ایک پینل پر جا سکتے ہیں اور نمائش دیکھ سکتے ہیں۔ اس طرح، آپ اپنی پسند کی چیزوں پر فوکس کر سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں، تو نیچے دی گئی سیریز کے آخری لنک پر کلک کرکے، پوری نمائش کو ایک ہی ویڈیو میں لگاتار بھی دیکھ سکتے ہیں۔

PHOTO • P. Sainath
PHOTO • P. Sainath
PHOTO • P. Sainath
PHOTO • P. Sainath
PHOTO • P. Sainath
PHOTO • P. Sainath
PHOTO • P. Sainath
PHOTO • P. Sainath
PHOTO • P. Sainath
PHOTO • P. Sainath

پینل ۹ بی: صاف صفائی!


PHOTO • P. Sainath

یا پھر ایک ہی بار میں سارا کچھ دیکھا جا سکتا ہے (اس میں ۳۲ منٹ لگیں گے، لیکن اس طرح سے آپ پوری نمائش سلسلہ وار، پینل در پینل دیکھ سکیں گے)۔ تصویروں کی عبارت پڑھنے کے لیے آپ کو ہر ایک پینل کے پیج پر جانا ہوگا۔ لیکن ۳۲ منٹ ۳۲ سیکنڈ کی ویڈیو میں سمٹی اس پوری نمائش کا لنک نیچے دیا جا رہا ہے۔

مترجم: محمد قمر تبریز

P. Sainath
psainath@gmail.com

P. Sainath is Founder Editor, People's Archive of Rural India. He has been a rural reporter for decades and is the author of 'Everybody Loves a Good Drought'.

Other stories by P. Sainath
Translator : Mohd. Qamar Tabrez
dr.qamartabrez@gmail.com

Mohd. Qamar Tabrez is the Translations Editor, Hindi/Urdu, at the People’s Archive of Rural India. He is a Delhi-based journalist, the author of two books, and was associated with newspapers like ‘Roznama Mera Watan’, ‘Rashtriya Sahara’, ‘Chauthi Duniya’ and ‘Avadhnama’. He has a degree in History from Aligarh Muslim University and a PhD from Jawaharlal Nehru University, Delhi.

Other stories by Mohd. Qamar Tabrez